صیہونی انخلاء کے بغیر جنوبی لبنان کا بحران حل نہیں ہو سکتا: لبنانی صدر کا دوٹوک مؤقف
لبنان کے صدر جوزف عون نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں سے انخلاء اور لبنانی فوج کی سرحد پر تعیناتی کے بغیر جنوبی لبنان کے بحران کا کوئی پائیدار حل ممکن نہیں ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: جوزف عون نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بیرو کے ساتھ بعبدا پیلس میں ملاقات میں کہا کہ مقبوضہ جنوبی علاقوں سے اسرائیل کا انخلاء اور سرحدوں پر فوج کی تعیناتی، جنوبی لبنان کے بحران کے حل کی سب سے بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔ اس صورت میں فوج سرحدوں کے پار سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی مکمل ذمہ داری قبول کرے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کا جاری رہنا ناقابل قبول ہے اور اسرائیلیوں کو سمجھنا چاہیے کہ لبنانی علاقوں سے انخلاء کے بغیر، سرحد پر اس غیر معمولی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے کوئی مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ خیال رہے یہ ایسے عالم میں ہے کہ صیہونی حکومت لبنانی علاقوں سے انخلاء کے بین الاقوامی مطالبات سے لاتعلق ہے اور جنوبی لبنان کے مستقل راہ حل میں رکارٹیں پیدا کررہی ہے۔