پاکستان کے نائب وزیراعظم سے ایران کے سفیر کی ملاقات
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے
سحرنیوز/پاکستان: ملاقات میں گزشتہ روز مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ کبریٰ (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے کی مذمت کی گئی اور اس واقعے کے متاثرین، پاکستانی حکومت اور عوام کو ایران کی حکومت اورعوام کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔
اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق پیش رفت، خاص طور پر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کے سفیر نے اس ملاقات میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے اپنے ملک کے پختہ عزم پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے دونوں فریقوں کے مشترکہ دلچسپی کے کلیدی اور ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اسلام آباد کے عزم کا اعادہ کیا۔