Feb ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے لیے گیم چینجرہے : ایرانی سفیر

ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ چابہار پورٹ دونوں ممالک کے لیے گیم چینجر ہے اور یہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران:   ہندوستان کے ساتھ دوستی اور روایتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چابہار پورٹ منصوبے کو علاقائی رابطوں کے لیے انتہائی اہم بتایا اور کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔ نئی دہلی میں ایران کے سفیر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب چابہار بندرگاہ کے حوالے سے امریکی پابندی کی پالیسیوں میں حال میں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس طرح اس منصوبے کے مستقبل اور ہندوستان کی شراکت داری پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی نے ہندوستان کے ساتھ ملک کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چابہار پورٹ دونوں ممالک کے لیے گیم چینجر ہے۔

 

چابہار انتہائی اہم منصوبہ ہے، یہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایرانی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔۔ایرانی سفیر کے اس بیان کو امریکہ جیسے ممالک کے لیے سخت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران یقیناً امن کا حامی ہے لیکن اگر کسی نے اسے للکارنے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

ٹیگس