اسلام آباد دھماکے میں کابل کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں: افغانستان
افغانستان نے اسلام آباد خودکش دھماکے میں کابل کے کردار کے بارے میں پاکستان کے وزیر دفاع کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے کل کے دھماکے کو افغانستان سے جوڑا ہے حالانکہ افغانستان پرالزام لگانے کی کوئی منطق اور بنیاد نہیں ہے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایسے حملوں کو جو مساجد کے تقدس کو پامال اور نمازیوں اورعام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، اسلامی اور انسانی اقدار کے خلاف عمل تصور کرتا ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی ناکامیوں اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے بجائے، پاکستانی سیکیورٹی حکام کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کو صحیح طریقے سے انجام دیں، اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور اپنے لوگوں اور پڑوسی ممالک کو دورکرنے کے بجائے مثبت بات چیت اور تعاون کا جذبہ اپنائیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز جمعہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں تینتیس سے زائد نمازی شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا جو کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھا۔