Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کا جواب دے دیا

ایران کے گیارہویں پارلیمانی اور پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی ووٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی اور رائے شماری کا عمل شروع کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی رائے شماری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتائج بتدریج اعلان کئے جاتے رہیں گے۔ایران کے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں دوسو نوے نشستوں کے لئے سات ہزار ایک سو افراد کے درمیان مقابلہ ہوا۔اس بار ایران کی کل آبادی سے تقریبا پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد کو حق رائے دہی حاصل رہا جن میں سے تقریبا بیس لاکھ شہری پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے قابل ہوئے تھے۔

گزشتہ روز پولنگ مراکز پر دیکھی جانے والی بھیڑ کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام نے امریکی دباؤ، پابندیوں اور اسکی ہرزہ سرائی کا دندان شکن جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ خطاب میں انتخابات کو ایک شرعی، قانونی، قومی فریضہ اورایرانی عوام کے لئے ایک امتحان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ اس بار بھی ایرانی عوام سربلندی کے ساتھ اس امتحان کو سر کرلیں گے۔

قابل ذکر ہے ایران میں انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گزشتہ چالیس برس کے دوران مختلف قسم کے چھتیس عام انتخابات ایران میں ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس