Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابی نتائج

ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایران کے گیارہویں پارلیمانی اور پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گںتی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 290 نشستوں میں سے اب تک 204 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے سات ہزار ایک سو ستاون امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے دوسوآٹھ حلقوں میں پچپن مراکز قائم کئے گئےتھے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اکتالیسویں برس میں مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات کا انعقاد، ایران کے دینی جمہوری نظام میں انتخابات کی اہمیت کی علامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انتخابات میں ایرانی عوام کی آزادی و اختیار سے شرکت اور اپنے من پسند امیدواروں کو پارلیمنٹ میں بھیجنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں عوام اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے میں براہ راست کردار کے حامل ہیں۔

قابل ذکر ہے ایران میں انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گزشتہ چالیس برس کے دوران مختلف قسم کے چھتیس عام انتخابات ایران میں ہوئے ہیں۔

ٹیگس