Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں ایرانی عوام کی سلامتی کے لئے خطرہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے امریکہ کی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کو ایرانی عوام کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور محسن بہاروند نے جمعرات کے روز جنیوا میں عالمی ریڈ کراس کے ڈائریکٹر پیٹر مائیر Peter Mawyer سے ہونے والی ملاقات میں ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں  پر گفتگو کرتے ہوئے ادویات سے متعلق ایران کی دسترسی کی وضاحت کی۔

محسن بہاروند نے اس ملاقات میں ایران کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔

ہونے والی ملاقات میں عالمی ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے ایران اور عالمی ریڈ کراس کے مابین قریبی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے انسانی ہمدردی کے ناطے امدادی مصنوعات ارسال کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

ٹیگس