امریکہ انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے درپے ہے: جواد ظریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364019-امریکہ_انسانی_المیہ_کے_ذریعے_انتقام_لینے_کے_درپے_ہے_جواد_ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی جانب سے انتقام لینے اور کورونا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے درپے ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی جانب سے انتقام لینے اور کورونا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ، غیر ذمہ دارانہ، یکطرفہ اقدامات اور سیاسی سودے بازی کے خاتمے کا باعث نہ بنے تو دنیا اور اخلاقی اقدار کو پھر سے شکست کا سامنا ہوگا اس لئے اس کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون،یکجہتی اور دعا کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم  ایک انسانی المیہ کے ذریعے انتقام لینے کے ساتھ ساتھ نفرت پھیلانے کے ذریعے انتخابات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی تاریح میں کوئی مثال نہیں ملتی۔