ایران کے اسپیکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوویڈ-19 سے متعلق علی لاریجانی کا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اب قرنطینہ میں ہیں اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر50468 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 16711 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔