ایران میں کورونا کے روزانہ 15 ہزار ٹیسٹ
Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کے روزانہ 15 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر احسان مصطفوی نے آج پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت تقریبا 500 تھی جو اب 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی تعداد 125 سے زائد ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا میں اب تک 82 ہزار 211 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے اب تک 57 ہزار افراد صحت یاب ہوئے جبکہ تقریبا 5 ہزار جاں بحق ہوئے۔
ٹیگس