ایران، سپاہ پاسداران کا ایک جوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364852-ایران_سپاہ_پاسداران_کا_ایک_جوان_شہید
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل رات منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران، سپاہ پاسداران کا ایک جوان شہید

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل رات منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کرنل قاسم حسن زاده نے کہا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں منشیات کے 3 اسمگلر ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

سراوان، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔