ایران، کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد ترسٹھ ہزار سے زیادہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364940-ایران_کورونا_کو_مات_دینے_والوں_کی_تعداد_ترسٹھ_ہزار_سے_زیادہ
ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تریسٹھ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد ترسٹھ ہزار سے زیادہ

ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تریسٹھ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بدھ کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اب تک کورونا میں مبتلا ہونے والے ترسٹھ ہزار ایک سو تیرہ مریض صحت  یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار ایک سو چورانوے نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد  کورونا وائرس کے حتمی مریضوں کی تعداد پچاسی ہزار نو سو چھیانوے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں افسوس کے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  مزید چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے جاں بحق والوں کی کل تعداد پانچ ہزار تین سو اکیانوے تک جا پہونچی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ پچاسی ہزار چار سو اڑسٹھ  ہوگئی ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار آٹھ سو پینتالیس افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ چھے لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو ستتر افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔