ایران میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام، 16 دہشتگرد بھاری ہتھیار سمیت گرفتار
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے جوانوں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشتگرد گروہوں کا صفایا کردیا ہے۔
وزارت انٹیلیجنس کے تعلقات عامہ اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ایران کی سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگرد اور علیحدگی پسند گروہوں کو جو ہمسایہ ملک سے ظلم و ستم اور دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کے لئے داخل ہوئے تھے تباہ کردیا ہے۔
اس کامیاب کارروائی کے دوران 16 دہشت گردوں کو دو کلاشنکوف، رائفلز ، ایک پستول ، دو دستی بم، 240 گولیوں اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو ایک عرب رجعت پسند ملک کی حمایت حاصل ہے اور وہ اس وقت یورپ میں مقیم ہے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سے کچھ بے گناہ افراد کے قتل، تاجروں سے بھتہ لینے اور دوسرے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہیں۔