تہران میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 زلزلہ کے جھٹکے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365716-تہران_میں_ریکٹر_اسکیل_پر_5.1_زلزلہ_کے_جھٹکے
زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • تہران میں ریکٹر اسکیل پر 5.1  زلزلہ کے جھٹکے

زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت کے مطابق  جمعہ کی آدھی رات یعنی 12 بجکر 48 منٹ پر تهران میں 5.1 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کرکھلے میدانوں، پارکوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب گئے۔ 

  ایران کے جیولوجیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ کا مرکز صوبہ تہران اور مازندران کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گيا ۔