صدرِ ایران نے عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365873-صدرِ_ایران_نے_عراق_کے_نئے_وزیر_اعظم_کو_مبارکباد_دی
ایران کے صدر نے مصطفیٰ الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران نے عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی

ایران کے صدر نے مصطفیٰ الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ 

صدر مملکت  نے اپنے پیغام میں عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔

صدرمملکت نے عراقی وزیر اعظم کی ترقی و پیشرفت اور سربلندی کے لئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کو جمعرات 7 مئی کو اعتماد کا ووٹ دیا جس کے بعد مصطفی الکاظمی باقاعدہ طور پر اس ملک کے وزیر اعظم قرار پائے۔