بانی انقلاب کی برسی پر قائد انقلاب کا خطاب سننے کے لئے عوام بے چین
رہبر انقلاب اسلامی آج بروز بدھ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے جسے آج بروز بدھ ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کیا جائے گا۔
سحر اردو ٹی وی کے ناظرین اور اردو زبان قارئین اس خطاب کے براہ راست اردو ترجمے سے بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود لائیو آپشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ہر سال بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرماتے تھے تاہم اس سال کورونا وائرس کے سبب برسی کا اجتماع نہیں ہوگا اور معمار انقلاب اسلامی سے عقیدت رکھنے والے لوگ قائد انقلاب اسلامی کے براہ راست خطاب سے بہرہ مند ہوں گے۔