آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کی شدید مذمت
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایران اور لبنان کے خلاف مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انہوں نے تمام بااثر بین الاقوامی قوتوں اور دنیا بھر کے ممالک، بالخصوص اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔
ایک بیان کے ذریعے جاری کردہ اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے فرمایا ہے کہ ہم اس ظالمانہ جنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد منش انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کی مذمت کریں اور مظلوم ایرانی اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
آپ نے فرمایا کہ ہم تمام بااثر بین الاقوامی قوتوں اور دنیا بھر کے ممالک، بالخصوص اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ کو ختم کرانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اپنے پیغام میں دعا کی اے ہمارے پروردگار ہم گڑگڑا کر تیری بارگاہ میں آتے ہیں، اور تو دعائیں سننے والا ہے۔
بیان میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے ایرانی اور لبنانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جنگ کے خاتمے کی پرزور اپیل کی ہے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel