وعدہ صادق 4 کی 71 ویں لہر
پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی اکہترویں لہر میں، نئی یلغاری حکمت عملی، جدید ترین جنگی وسائل اور موثر نئی کارروائیوں سے کام لیا گیا ہے
سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب کے شعبہ رابطہ عامہ نے اپنے اعلامیہ میں، ملت ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ سپاہ پاسداران میں آپ کے فرزندوں نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن" یا صاحب الزمان عج اللہ تعالی" کے کوڈ ورڈ کے ساتھ ، وعدہ صادق 4 کی اکہترویں لہر میں، غاصب صیہونی حکومت اور امریکی دہشت گردوں پر کاری وار لگائے ہیں۔
سپاہ نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے قلب میں، تل ابیب اور دیگرعلاقوں میں صیہونی مراکز پر پن پوائنٹ سنگین عماد اور اسی طرح کئی وار ہیڈ ایک ساتھ لے جانے والے قدر نوعیت کے سنگین میزائلوں اور بارود سے بھرے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
اس اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس لہر میں امریکا کی دہشت گرد فوج کے علی السالم، الخرج اور وکٹوریا نامی اڈوں پر بھی بارود سے بھرے ڈرون طیاروں اور بھاری میزائلوں سے حملہ کرکے انہیں سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel