Mar ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  •  پاکستان  کے سیکورٹی امور کے ماہر نے ایران سے جنگ میں امریکا کی شکست پر زور دیا ہے

  پاکستانی  فضائیہ کے سابق ڈپٹی کمانڈر شہزاد  چودھری نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اندازوں میں سخت غلطی ہوئی اور میدانی حقائق اس کی شکست کی عکاسی کرتے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  شہزاد چودھری نے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا اسرائیلی مفادات کے بجز اور کوئی ہدف نہیں ہے۔  
پاکستانی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فی الحال  اس جنگ میں اسرائیل کا مقصد ایران کی تقسیم   یا نظام کا ختم ہوجانے کی حدتک کمزور ہوجانا ہے۔ 
 شہزاد چودھری نے لکھا  ہے کہ اس جنگ میں واحد سپر پاور کی  حیثیت سے امریکا اپنے اعتبار اور پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور اس کو صرف  شکست ہاتھ لگی ہے۔ 
 انھوں نے لکھا ہے کہ امریکا اس امید پر کہ اس کے ابتدائی حملے اس کے لئے نتیجہ خیز واقع  ہوں گے، جںگ کا جلد خاتمہ چاہتا تھا لیکن یہ نہیں ہوا تو اس نے اس امید پر کہ ایران گھٹنے ٹیک دے گا جنگ کو جاری رکھا، ایران نہیں جھکا۔ اس درمیان اسرائیل اپنے اہداف پر عمل کرتا رہا اور امریکا کے ساتھ مل کر اس  نے ایران میں  وسیع  تباہی  مچائی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل امریکا کے بغیر کچھ  بھی نہیں ہے ایران جیسے طاقتور ملک کا  مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس