Mar ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے وارننگ؛ قیمتیں کم نہیں ہوں گی

یونائٹڈ ایئرلائنز کے سی ای او، اسکاٹ کربی کے مطابق، ان کی کمپنی نے تیل کی فی بیرل قیمت 175 ڈالر تک پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر اپنے منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2028 سے پہلے تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کا امکان کم ہے۔

سحرنیوز/دنیا:امریکی وزیر توانائی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی رسد اور طلب کے درمیان عدم توازن کا اعتراف کیا ہے۔
کرس رائٹ نے فاکس بزنس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد تیل کی بڑھتی ہوئی مانگ اور کم ہوتی رسد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں تیل کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ کے تیل کی مانگ کم کرنے اور رسد بڑھانے میں مدد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم تیل کی تقسیم کے ہم آہنگ عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس