Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران، افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

افغان مہاجرین کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایران، دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت 25 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کی وزارت کے نائب ترجمان رضا باہر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 65 لاکھ افغان مہاجرین ہیں کہ جن میں سے ایران میں 25 لاکھ اور پاکستان میں 24 لاکھ افغان مہاجرین زندگی گزار رہے ہیں اور یہ ممالک ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کی وزارت کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ افغان مہجرین یورپی ممالک، 5 لاکھ افغان مہاجرین امریکہ اور آسٹریلیا اور 5 لاکھ افغان مہاجرین متحدہ عرب امارات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے پناہ گزینوں کے امور کے ترجمان بابار بلوچ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 4 دہائیوں سے اب تک افغان پناہ گزینوں کی فراخدلی سے میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے امور (یو این ایچ سی آر) مہاجرین سے متعلق جامع اور ترقی پسندانہ پالیسیاں چلانے بشمول اپنی مرضی سے وطن واپسی کے لئے سہولت فراہم کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اور معاشی پابندیوں کے باوجود پناہ گزینوں کے علاج اور حفظان صحت سے متعلق اچھے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کی بین الاقوامی مالیاتی حمایت کی ضرورت پر زو دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ایران، افغانستان اور پاکستان کے لئے بین الاقوامی یکجہتی اور امداد کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ٹیگس