Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف ایران و پاکستان کے عزائم

اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی نیز عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے۔
انھو نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ روابط باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار رکھے ہیں۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور مذاکرات میں ہمیشہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

 

ٹیگس