Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • چودہ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دولاکھ پچیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران دو ہزار پانچ سو اکیس نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار آٹھ سو بیس مریضوں کو ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو تہتر تک پہنچ گئی ہے اورگذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اناسی مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار دو سو گیارہ ہو گئی ہے۔

 

ٹیگس