Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • کورونا کے علاج میں مؤثر دوائیں ایران نے تیار کیں

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت صحت نے ملکی تحقیقاتی اداروں کے تعاون کی بدولت کورونا کے علاج میں موثر پانچ مختلف دوائیں تیار کر لی ہیں۔

تہران میں اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ کورونا کے علاج میں مؤثر دواؤں کی تیاری ایک اچھی پیشرفت ہے اور ایسی ہی ایک دوا اگلے ہفتے تک مارکیٹ میں آ جائے گی-

انہوں نے ایران میں کورونا کی دواؤں کی تیاری کے حوالے سے جاری کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ایرانی محققین کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔

صدر ایران نے ملک بھر کے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے طبی جہاد کرنے والوں کی حمایت اور انکی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس