Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پہلی اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ پینسٹھ ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو اڑتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار سڑسٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھے ہزار سات سو باون تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو سولہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار نو سو بیاسی ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک دو لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو تیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس

کمنٹس