شہدائے مدافع حرم اور جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت
اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی، داعش کا خاتمہ اور مزاحمتی محاذ کی طاقت اور اقتدار نامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش کو خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کی ایک غلطی یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عظیم افراد کے قتل سے ہمارا انقلاب رک جائے گا لیکن گزشتہ 40 برسوں کی حقیقت سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ شہادت سے مزاحمتی محاذ میں نئی روح پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اصول، کبھی نہ فراموش ہونے والے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بھی نافذ ہوتا ہے اور شہادت جتنی عظیم ہوتی ہے، معاشرے میں تحریک، شہادت اور جہاد کا جذبہ اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مزاحمت کی مشعل، بدستور جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں میں ہے اور ان کے ہاتھ میں پرچم لہرا رہا ہے، مزاحمت کا پرچم لہرا رہا ہے، انہوں نے جو راستہ شروع کیا تھا آج اس پر لوگ زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، حتی اب شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام ایک جذبے اور امنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اس نمائش میں ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باقری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمائش سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح سے انسانیت اور اسلام کے دشمن دہشت گردوں نے علاقے کی قوموں کو خطرے میں ڈالا اور مقدس مقامات کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔