Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • جراثیمی آلودگی کا پتہ لگانے والا سادہ آکیولر ڈیوائس تیار

ایران کی شریف یونیورسٹی کے ماہرین نے بیماری پھیلانے والی جراثیمی آلودگی کا پتہ لگانے والی سستی اور پورٹ ایبیل آکیولر ڈیوائس تیار کر لی ہے۔

شریف یونیورسٹی اور بارسلونا کی یو اے بی یونیورس کے ماہرین کے باہمی اشتراک سے تیار کی جانے والا یہ آکیولر ڈیوائس انتہائی سادہ، کم خرچ اور پورٹ ایبل ہے اور اس کسی بھی جگہ آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس میں استعمال ہونے والا الیکٹرو کروم بائیو سینسر ماحولیات میں موجود پیتھوجن کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ اس آلے کو کلینکس اور اسپتالوں میں بیماریوں کی تشخیص کے علاوہ غذائی صنعت میں کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے اور ماحولیات میں پائی جانے والی جراثیمی آلودگی کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس