Jun ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدت، مزید فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکی ، فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عید کے دوسرے روز بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا، جس کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رفح میں قائم امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے، جہاں امدادی سرگرمیوں کو حالیہ حملوں کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق، رفح میں امدادی مقامات پر اسرائیلی حملوں سے گزشتہ چند دنوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے امدادی سرگرمیوں کی فوری بحالی پر زور دیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

ٹیگس