ایرانی وزارت خارجہ کا بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں کے خلاف امریکی کارروائی پر ردعمل
Jun ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
ایران کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چار ججوں پر امریکی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے سوشل نیٹ ورک X پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدالتی عملے کو ان کے فرائض کی انجام دہی کی وجہ سے ہراساں کرنا اور پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف مؤثر ردعمل دے، تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔