Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کا دورہ ایران

ویانا میں تعینات ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر آج پیر کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

ویانا میں تعینات بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے اپنے انسٹاگرام پیج پرکہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی کے دورہ ایران کا، ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ کی امریکی درخواست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی پیر کے روز ایران کا دورہ کریں گے اور بدھ اور منگل ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گروسی کے دورہ ایران کا مقصد ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ کی امریکی درخواست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ امریکہ کی درخواست پر نہیں بلکہ ایران کی دعوت پر تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس