Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے بات چیت کے اشارے ملے ہیں؛ عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بات چیت کے اشارے ملے ہیں، ایران اپنی مصلحت اور قومی مفادات کے تحت ہی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران نے امریکہ کے ساتھ نئے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ نئے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ اگرچہ اس بارے میں مشورے جاری ہیں اور ہمیں کچھ پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں تاہم مستقبل میں مذاکرات کا انحصار مکمل طور پر ہمارے قومی مفادات پر ہوگا۔ ہم جہاں ضروری سمجھیں گے وہاں جنگ کریں گے اور جہاں مصلحت ہوگی وہاں مذاکرات کریں گے۔ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم کسی بھی مؤثر ذریعہ کو ترک نہیں کریں گے۔
سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ مذاکرات میں ہم مضبوط موقف کے ساتھ شامل ہوئے اور کوئی کوتاہی نہیں کی۔ چونکہ مخالف فریق اپنے مقاصد میں ناکام رہا، اس لیے اس نے جنگ کی راہ اپنائی۔ 

ٹیگس