یمن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
یمن کے عوام نے ملت فلسطین اور ان کی استقامت کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں وسیع مظاہرے کئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے آج صبح صنعا ، صعدہ ، ریمہ اور مآرب صوبوں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے اور" ہم بدستور غزہ کے ساتھ ہيں " اور ہم دشمن کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل آمادگی رکھتے ہیں " جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت اور اس سے تعلقات کی بحالی کو مسترد کرتے ہوئے تمام چیلنجوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنے پر مکمل آمادگی پر تاکید کی یمنی عوام مسلسل غزہ کی حمایت میں اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہيں اور صیہونی و امریکی اہداف کے خلاف اپنی مسلج افواج کی کارروائیوں کی تائيد کر رہے ہيں۔
یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنے حملے نہيں روک دیتی اس وقت تک بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے گی۔