ہندوستان امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی، راجناتھ سنگھ کا دورہ منسوخ ، ہتھیاروں کی خریداری بھی رکی
ہندوستان و امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد خبر ہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع کا امریکہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اسلحہ کی تجارت بھی رک گئ ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: روئٹرز نے جمعہ کو نام ظاہر کئے بغیر ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئی دہلی نے امریکی اسلحہ اور جنگی طیاروں کی خریداری کا پروگرام بھی روک دیا ہے۔
تجارتی مصنوعات پر ہندوستان اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد، روئٹرز نے ہندوستانی وزیر دفاع "راجنات سنگھ" کے دورہ امریکا کے منسوخ ہونے اور اس ملک سے اسلحہ کی خریداری بند کرنے کی خبر دی ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، تین ہندوستانی ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی نے امریکی اسلحہ اور طیاروں کی خریداری کے نئے منصوبے کو روک دیا ہے۔ یہ ہندوستان کی ناراضگی کی پہلی واضح علامت ہے ۔
روئٹرز نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں راجنات سنگھ کچھ امریکہ سے اسلحہ کی خریداری کے کچھ معاہدوں کا اعلان کرنے کے لیے واشنگٹن جانے کا ارارہ رکھتے تھے لیکن دو ذرائع کے مطابق اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے بدھ کو ہندوستان کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کے سبب ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یہ اقدام یوکرین پر روسی حملے میں مالی معاونت کے مترادف ہے۔ ہندوستانی برآمدات پر کل ٹیرف اب 50 فیصد تک بڑھ گئے ہیں، جو واشنگٹن کے تجارتی شراکت داروں میں سب سے زیادہ ہے۔
خبروں کے مطابق جنرل ڈائنامکس کے بنائے ہوئے "اسٹرائیکر" جنگی وہیکل اور لاک ہیڈ مارٹن اور ری تھیون کی بنائی ہوئی "جیولین" اینٹی ٹینک میزائلز کی ہندوستان کو فروخت کے مذاکرات ٹیرف کی وجہ سے روک دیے گئے ہیں۔
ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم "نریندر مودی" نے فروری میں ان کی خریداری اور مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔