Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، کئی ملک نشانے پر

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف پالیسی کے تحت اقدامات کا سلسلہ تیز ہو تا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور کی صدارت میں دسیوں ملکوں پر ٹیرف بڑھانے کا اقدام کیا ہے اور روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے جواب میں ہندوستان پر ٹیرف پچیس فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

البتہ اس فیصلے پر آئندہ تین ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تادیبی اقدامات کے تحت دنیا کے بیشتنر ملکوں پر ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے یہ اقدامات برازیل کے خلاف بھی عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے اور ٹیرف دس فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ اعلان کیا گیا ہے کہ مسافر بردار طیاروں کی خریداری سے ٹیکس کے اثرات کم ہونے کا مشاکہدہ کیا جائے گا۔

 

ٹیگس