Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم عنصر ہے / ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کے لیے اپنی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا اہم پڑوسی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کا بنیادی عنصر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت، ثقافت، سرحدی امور اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں گہرے تعلقات ہیں جو ہمارے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ حالیہ ٹیلی فونک بات چیت اور صدر ایران کے دورے میں  تہران اور اسلام آباد میں بیک وقت ہونے والی مشاورت کے جواب میں کہا کہ ایران ہمارا اہم پڑوسی ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ٹیگس