شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر پرچم حسینی لہرا دیا گیا
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
ایران کے ایک کوہ پیما نے عراقی کردستان کے سب سے اونچے پہاڑ شیخادار کی چوٹی پر پرچمِ یا حسین لہرا دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یاسر ستودہ نامی ایک ایرانی کوہ پیما نے عراقی کردستان کے شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اور ایران کے پرچم کے ساتھ پرچم یا حسین نصب کر دیا۔
انہوں نے اس سے قبل کے برسوں میں بھی یورپ و ایشیا کے مختلف پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کرتے ہوئے ’’یا حسین‘‘ اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم لہرایا تھا۔
شیخادار، عراقی کردستان کا سب سے اونچا پہاڑ شمار ہوتا ہے جو صوبے اربیل میں واقع ہے۔