Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں فوجیوں کی شدید کمی ، صیہونی فوج کے بکھرنے کا خدشہ ، صیہونی فوجی حکام کا انتباہ

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے افرادی قوت کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو فوج اندرونی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیل کے نجی نیوز چینل 'کان کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے حکومتی عہدیداروں کو غیر معمولی خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر افرادی قلت کا بحران فوری طور پر حل نہ ہوا تو فوج اندرونی طور پر ختم ہو جائے گی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی مشنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن فعال ڈیوٹی کے لیے تیار فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
اس خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی عہدیداروں نے سلامتی کے اداروں کی جانب سے چار لاکھ پچاس ہزار ریزرو فوجیوں کو شامل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں جنگی مشنوں میں توسیع، غزہ کی پٹی کے نصف حصے پر کنٹرول برقرار رکھنا، اور اسرائیلی بستیوں کی حفاظت جیسے عوامل کو فوجیوں کی کارکردگی میں نمایاں کمی اور تھکاوٹ کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس