Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • پوتین : ایران پر فوجی جارحیت کے جو اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، ان کا موازنہ کرونا وباء کے اثرات

 روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران پر فوجی جارحیت کے جو اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، ان کا موازنہ کرونا وباء کے اثرات سے کیا جا سکتا ہے۔ تہران سحر نیوز: پیوٹن نے مزید کہا کہ اس جنگ نے دنیا کے تمام خطوں اور براعظموں کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:روس کے صدر نے 2014 میں کریمیا کے روس میں الحاق اور 2022 میں یوکرین میں فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مواقع پر روس کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کی گئیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر عائد کی گئیں، اس لیے یہ غیر قانونی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران بین الاقوامی رسد، پیداوار اور سپلائی چینز کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے ہائیڈرو کاربن، دھاتوں، کھادوں اور دیگر بہت سے سامان کی صنعتیں متاثر ہوئی ہیں۔۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس