حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے تحریک عاشورا مزید مضبوط ہوگی: سربراہ عدلیہ
Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے تحریک عاشورا مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے نائجیریا میں حسینی عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے تحریک عاشورا مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی اور حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور وہ ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت نے عالمی سطح پر بیداری پیدا کی اور شہید قاسم سلیمانی کا خون امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث بنا جس کی وجہ سے علاقائی عوام خطے سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔