ایران نے کی سینٹ ونسنٹ کے اصولی موقف کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i372449-ایران_نے_کی_سینٹ_ونسنٹ_کے_اصولی_موقف_کی_قدردانی
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال خاص طور سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کی سینٹ ونسنٹ کے اصولی موقف کی قدردانی

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال خاص طور سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نےسینٹ ونسنٹ ( Saint Vincent ) کے وزیرخارجہ لوئیس ستراکر(Louis Stracker ) سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اور قرارداد 2231 پر اس ملک کے اصولی موقف کی قدردانی کی۔

انہوں نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی اور عالمی صورتحال خاص طور سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔