ہمیں امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں: وزیر دفاع ایران
ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور خباثت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم، اس طرح کی دشمنیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے وزرات دفاع اور وزارت برائے مواصلات اور شہری ترقی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کو کمروز کرنے کیلئے کوشش کرنے والے خبیث دشمن کے خلاف ہماری حکمت عملی خودکفیل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی قوموں کو ادویات، سائنس و ٹیکنالوجی اور وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل ہے جبکہ آج ایرانی قوم پابندیوں کو تحمل کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں دشمنوں نے ہماری قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن کو سمجھ لینا ہوگا کہ اگر وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں تو اس سے ان کو کچھ حاصل ہونے والا نہی ہے۔
وزیر دفاع ایران نے ملک کے خلاف معاشی دہشتگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پچھلے دنوں پھر سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں جن کی ہم پروا نہیں کرتے اور یہ پابندیاں ہمارے ملک کی برآمدات کو روکنے کیلئے لگائی گئیں کیونکہ وہ ہماری برآمدات سے خوفزدہ ہیں۔