یمنی وزیر کا قتل سعودی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374994-یمنی_وزیر_کا_قتل_سعودی_بے_بسی_کو_ظاہر_کرتا_ہے_ایران
ایرانی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • یمنی وزیر کا قتل سعودی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے: ایران

ایرانی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت  خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یمنی حکومت اور عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بلاشبہ یہ بزدلانہ قتل یمن میں جارحیت پسندوں کے دوسرے جرائم کی طرح، صرف یمنی عوام کے سامنے غاصبوں کی کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ قتل  نہ صرف یمنی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا بلکہ یہ اس پرجوش قوم کی سچائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی وزیر کھیل حسن زید کو منگل کے روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

یمنی وزیر کھیل حدہ کے علاقے میں اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔