Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، ایران کے تعاون کا ثبوت: کاظم غریب آبادی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، مختلف میدانوں میں تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا ثبوت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ، ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی، ایران کے ساتھ معاہدے  کے تناظر میں اپنی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق  ایران نے بھاری پانی کی پیداوار اور اس کا ذخیرہ جاری رکھنے کے ساتھ ہی دوسو دو ٹن بھاری پانی یا ہیوی واٹر برآمد بھی کیا ہے اور ایک سو تین ٹن ہیوی پانی اپنے تحقیقاتی پروجیکٹ کے لئے استعمال کیا ہے۔

 غریب آبادی نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے اپنی نئی رپورٹ میں ایران کے اپنے سینٹری فیوجز کو تحقیقات کے لئے نطنز میں انڈرگراؤنڈ منتقل کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران اس سلسلے میں معاہدے کی پابندی کو مد نظر رکھے گا۔

 اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ میں دو نومبر تک ایران کے یورینیئم کے ذخائر کو دو ہزار چار سو بیالیس اعشاریہ نو کیلو بتایا گیا تھا جو تقریبا چھتیس سو کیلوگرام کم سطح کے افزودہ یورینیئم کے برابر ہے۔

ٹیگس