Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پومسے کے ایشیائی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے سترہ تمغے

ایران کے تائیکواندو کھلاڑیوں نے پومسے اسٹائل کے آن لائن ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سترہ رنگ برنگے تمغے حاصل کیے ہیں۔

ایشیائی تائیکواندو کے پومسے اسٹائل مقابلے بارہ سے چودہ نومبر تک جاری ہے اور اس کے ہر ایونٹ میں کوئی بھی ملک دو دو کھلاڑی نامزد کرنے کا حق رکھتا تھا۔
ان مقابلوں میں ایرانی مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی فنی مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے سونے کا ایک، چاندی کے پانچ اور کانسی کے گیارہ تمغے جیت کا ملک کا نام روشن کیا۔

خاتون ایرانی کھلاڑی سکینہ ہوشنگی ماہر نے ان مقابلوں میں ایران کے لیے سونے کا تغمہ حاصل کیا۔ ایرانی کی تائیکواندو فیڈریشن نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
 

ٹیگس