اطلاع :
یوٹیوب کی ایران دشمنی، سحراردو ٹی وی کے 3 چینلز ایک ساتھ پھر ڈیلیٹ !
انسانی حقوق اور آزادی بیان کا ڈھونگ کرنے والے مغربی ممالک کے آلۂ کار یوٹیوب نے سحر اردو ٹی وی کے تین نئے چینلز کو بھی ایران دشمنی کی وجہ سے ڈیلیٹ کردئے ۔۔
امریکی کمپنی گوگل کی ذیلی شاخ یوٹیوب نے ایران کی عالمی سحر اردو ٹی وی سروس کا یوٹیوب اکاونٹ چوتھی مرتبہ بند کردیا ہے۔
ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق اس بار بھی گوگل نے پہلے سے اطلاع دیئے بغیر سحر اردو کے تین اکاؤنٹز بند کردیے ہیں جبکہ ہماری جانب سے ہمیشہ متعلقہ قوانین کی مکمل پاسداری کی جاتی رہی ہے۔
عام طور سے یوٹیوب پر کسی بھی چینل کو بند کرنے سے پہلے اسے نوٹس جاری کیا جاتا ہے لیکن سحر اردو چینل کے حوالے سے ایسا نہیں کیا جاتا۔
یہ چوتھی بار ہے جب یوٹیوب نے سحر اردو کے سوشل میڈیا چینل کو بند کیا ہے۔
سب سے پہلے 13 جنوری کو گوگل نے ہمارا یوٹیوب اور فس بک اکاؤنٹ مسدود کردیا تھا۔ اس وقت یہ پاداش ہمیں سردار شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے متعلق مطالب عام کرنے کی وجہ سے ملی تھی.
اس کے بعد 20 اگست 2020 کو سحر اردو ٹی وی کے یوٹیوب کا دوسرا پیج ڈیلیٹ کردیا گیا۔
اور پھر 29 ستمبر 2020 کو تیسرا پیج بند کردیا گیا۔
اور اب 24 نومبر کو تین چینلز ایک ساتھ ڈیلیٹ کردئے گئے۔
Sahar Urdu Official Channel
https://www.youtube.com/SaharUrdu4
Sahar Urdu Drama
https://www.youtube.com/SaharUrduDrama
Sahar Urdu NEWS
https://www.youtube.com/SaharUrduNEWS
ایران کے سوشل میڈیا چینلوں کو خاص اہداف کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکہ ایران کے ذرائع ابلاغ کے خلاف متعدد مخاصمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے جس میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایرانی ذرائع ابلاغ کی نشریات منقطع اور سوشل میڈیا چینلوں پر ان کے اکاونٹ مسدود کرنا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
ورلڈ سروس چینلوں کے یوٹیوب اور جی میل کی بندش میڈیا ڈکٹیٹرشپ ہے، پیمان جبلی