Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • شہید سائنسدان پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے نامور جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے شعبہ تحقیقات و جدید کاری کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادے کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید محسن فخری زادے کی آخری رسومات میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت۔ ان کے جسد خاکی تہران میں واقع حضرت صالح ابن امام موسی کاظم علیہ اسلام کے روضے میں مزار شہدائے گمنام میں جوہری سائنسداں شہید مجید شہریاری کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

جوہری سائنسداں شہید مجید شہریاری کو بھی کچھ عرصہ قبل ایسے ہی ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وزارت دفاع کے احاطے میں شہید سائنسدان کی نماز جنازہ ادا کی جس میں اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اور طبی اصولوں کے پیش نظر شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ اور تدفین کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ستائس نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کیا تھا۔

ٹیگس