23 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378127-23_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • 23 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں چھے ہزار دو سو اکسٹھ نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پچہتر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ہدایات دیکر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس دوران ایک سو ترپن کورونا کے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس طرح ایران میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد چون ہزار ایک سو چھپن ہو گئی ہے۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ ستتر ہزار چار ہو گئی ہے جن میں سے اب تک نو لاکھ چودہ ہزار ایک سو چورانوے مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔