27 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378351-27_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • 27 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے  پانچ ہزار پانچ سو  نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے پانچ سو تیس کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو انیس کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ ایران میں کورونا  سے متاثرین  کی مجموعی تعداد  بارہ لاکھ چار سو پینسٹھ ہو گئی ہے جن میں سے چوّن ہزار چھے سو ترانوے افراد جاں بحق اور نو لاکھ آٹھ سو ساٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں آٹھ کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے سترہ لاکھ چھیاسٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔