ایران نے جنوبی کوریا کا جہاز روکا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378818-ایران_نے_جنوبی_کوریا_کا_جہاز_روکا_ویڈیو
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا سے متعلق ایک جہاز کو خلیج فارس میں روکا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا سے متعلق ایک جہاز کو خلیج فارس میں روکا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو خلیج فارس میں فوجیوں نے جنوبی کوریا کے ایک جہاز کو روک لیا۔ یہ جہاز سعودی عرب کی الجبیل بندرگاہ سے چلا تھا جو مسلسل ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا جا رہا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق اس جہاز پر جنوبی کوریا کا پرچم نصب تھا جس پر HANKUK CHEMI لکھا ہوا ہے۔ اس جہاز پر 7 ہزار 200 ٹن کیمیائی مواد لوڈ ہے۔