ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: میجر جنرل باقری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378869-ایران_ہر_خطرے_کا_مقابلہ_کرنے_کے_لئے_تیار_ہے_میجر_جنرل_باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: میجر جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی چاروں یونٹوں نے دفاعی ساز و سامان کی ساخت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران آج خطے میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ڈرون شعبہ میں ایرانی فوج کی حیرت انگیر کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی فوج دفاعی ساز و سامان کی ساخت کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے پیشرفتہ ترین ہتھیار تیار کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔